این اے 148 ملتان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار231 ہے جس میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 33 ہزار 664 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار607 ہے۔
حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے69 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں جب کہ ضمنی انتخاب کے دوران سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کئے گئے ہیں۔
این اے 148 ملتان کے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 8 امید وار حصہ لے رہے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف ملک اور پیپلزپارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں ملتان سے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ تیمور الطاف ملک کو شکست دی تھی۔
تاہم پارٹی ہدایت پر انہوں نے قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے تھے۔