ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 567 اسکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ڈھائی ہزار اسکولوں میں صرف ایک، ایک ٹیچر دستیاب ہے۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے موصول ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبہ پنجاب کے ڈھائی ہزار سرکاری اسکولوں میں صرف ایک، ایک ٹیچر دستیاب ہے۔
ڈیٹا کے مطابق صوبے میں سرکار کی جانب سے چلائے جارہے 567 اسکولوں میں اس وقت ایک بھی ٹیچر موجود نہیں ہے۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 13 ہزار سرکاری اسکولوں کو پرائیوٹ شعبے کے تعاون سے چلانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں زیرو ٹیچر اور سنگل ٹیچر والے 50 طلبا کے حامل اسکولوں کو پیما کے حوالے کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں چار ہزار 453 اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں 2 ہزار 903 اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کیا جائے گا۔