محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی توقع ہے۔
اسلام آباد، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا، سندھ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پشاورمیں بھی گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے لگا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔
ملتان شہر اور گردونواح میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملتان میں ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں آئندہ چند روز میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 3 سے 4 روز تک سورج آگ برسائے گا، گرمی میں اضافے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مزید 3 روز گرمی کی شدت برقرار رہے گی، 3 روز بعد گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔