اس موقع پر وزیراعظم نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سربراہی وفد پاکستان بھیجنے پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ساتھ ریاض آئے ہیں جس میں سرمایہ کاری کے اہم ذمہ دار وزرا بھی شامل ہیں۔
ملاقات میں علاقائی صورت حال خاص طور پر غزہ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔
اس سے قبل عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم سعودی وزیر خزانہ سمیت اہم سعودی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کی آئی ایم کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات ہوئی۔