عدالتِ عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے۔ دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کے وکلاء کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہارِ برہمی بھی کیا۔
اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ عید پر بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے کہا کہ یہ وہ بھی نہیں چاہتے کہ بشریٰ بی بی گھر سے جیل چلی جائیں، جو انہوں نے ریلیف مانگا ہے پتہ نہیں وہ چاہتے بھی ہیں یا نہیں، عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں، مذاق بنا ہوا ہے، کہا بھی تھا کہ آج سن کر اس کیس کا فیصلہ کریں گے پھر بھی ان کے وکلاء نہیں آئے، یہ سائیڈ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہی اور آپ بھی ٹھیک نہیں کر رہے، شعیب شاہین آئے تھے وہ بھی چلے گئے، واپس نہیں آئے۔