سندھ حکومت نے اساتذہ کی بھرتی پر پابندی ختم کردی، سندھ بھرمیں پرائمری اور جونیئر اسکول ٹیچرز بھرتی کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بھرتی پرپابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ سندھ بھرمیں پرائمری اور جونیئر اسکول ٹیچربھرتی کیےجائیں گے۔
یاد رہے سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس میں صوبائی حکومت کو سندھ بھر میں سرکاری بھرتیوں کی مشروط اجازت دے دی گئی تھی۔
عدالت نے ہدایت کی تھی کہ گریڈ ایک سے 15 تک سرکاری بھرتیوں کے لیے قانونی طریقہ کار اپنایا جائے۔