وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپورکی زیرصدارت محکمہ صحت کااجلاس وزیراعلی ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اگلے چار مہینوں میں یہ سروس عملاً شروع کرنےکے لئےضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
اجلاس میں صوبے کےگنجان آبادعلاقوں کے لئے تمام طبی سہولیات سےآرائستہ ایمرجنسی موٹربائیک رسپانس یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،
اس کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں میں معیاری علاج کو یقینی بنانے کےلئے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنےکا بھی فیصلہ ہوا ۔
سرکاری ہسپتالوں میں پیسٹھ برس سے زائدبزرگ شہریوں کے لئے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام بھی شروع کرنےکا بھی فیصلہ ہوا،ہرتین ماہ میں مفت چیک اپ ہوسکے گا۔
وزیراعلی نےہدایت کی کہ صوبے کےبنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکزصحت میں الٹراساونڈ، آپریشن تھیٹر اورگائنی سروسز کی فراہمی کےلئے اقدامات کئے جائیں،
ان مراکزمیں ڈاکٹروں سمیت تمام متعلقہ اسٹاف کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعلی نے حکم دیا کہ صوبے میں ایک مہینے میں نئی مربوط ہیلتھ پالیسی تیار کی جائے۔