کراچی میں 5 سالہ بہادر بچے نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں تین مسلح ڈاکو ڈکیتی کے لیے گھر میں داخل ہوئے اور حسنین اور ان کی والدہ کو رسی سے باندھ دیا۔
ڈاکو گھر میں لوٹ مار میں مصروف تھے بچے حسنین نے اپنی رسیاں کھول دیں اور پھر والدہ کے ہاتھ پر بندھی رسیاں بھی کھول دیں۔
بعدازاں خاتون نے پولیس کو 15 پر کال کی اور پولیس پارٹی بروقت موقع پر پہنچ گئی۔
جائے وقوعہ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک ڈکیتی مزاحمت پر 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ماہ صیام میں لوٹ مار کے 6780 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔