لاہور: احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کے تنازع کے سلسلے میں گورنر کی جانب سے غیر حاضری کے دوران فیس معافی کا فیصلہ کالج بورڈ نے مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز نے رولز میں ترامیم کر دی ہیں، ایچی سن کالج بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر حاضری کے دوران طالب علم کی 50 فی صد فیس معاف ہوگی۔
اس فیصلے کا اطلاق صرف جونیئر طلبہ پر ہوگا، سینئر طلبہ کی غیر حاضری پر مکمل فیس وصول ہوگی، 100 فی صد فیس معافی کا اطلاق صرف قرآن حفظ کے لیے چھٹی پر ہوگا۔
ایچی سن بورڈ کے مطابق پچھلی تاریخوں میں کسی طالب علم کی فیس معاف نہیں کی جائے گی،
گورنر بلیغ الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں نئے رولز کی منظوری دے دی گئی، فیصلے کا اطلاق قانونی رائے کے بعد کر دیا جائے گا۔