دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری روایتی جوش و خروش اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ایسٹر کا تہوا منا رہی ہے۔

ایسٹر کے سلسلے میں پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، چاروں صوبے میں موجود گرجا گھروں کو قمقمی روشنیوں سے سجایا گیا۔

خواتین، بچوں اور مردوں کی بہت بڑی تعداد نے گرجاگھروں میں دعائیہ تقریبات میں شرکت کی، گرجا گھروں میں کی جانے والی عبادات میں ملکی سلامتی، امن و استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔

اسکےعلاوہ کیتھولک عیسائی عقیدے کے مرکز ویٹی کن سٹی میں میسحی برادری کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس نے شرکت کر کے خصوصی دعا کروائی۔

اس دوران شمعیں بھی روشن کی گئیں، دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مسیحی برادری کی جانب سے سلامتی، امن اور خوشحالی کی دعائیں کی جارہی ہیں۔

articlecolumnsdailyelectionsgooglenewspakistansarzameentodayupdates
Comments (0)
Add Comment