پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اعتراضات پر لطیف کھوسہ نے جواب دیدیا

سینیئر رہنما لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئے: کور کمیٹی کا اعتراض

لاہور (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کی جانب سے اعتراضات پر پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے جواب دیدیا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی میں اس بات پر اعتراض کیا گیا تھا کہ سینیئر رہنما لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے اپنے چیف جسٹس پر اعتراض کے بعد پارٹی میں دو آرا تھیں کہ وہ (لطیف کھوسہ) عدالت میں پیش ہوں یا نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں طے کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری تھا۔

لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اس حوالے سے ان سے مطمئن ہے۔

Why senior leader Latif Khosa did not appear in court in £190m case against PTI: Core committee objection

articlecolumnsdailyelectionsgooglenewspakistansarzameentodayupdates
Comments (0)
Add Comment