پاک افغان تجاری معاہدہ ، بارڈر کراسنگ کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

: اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان حکام کے درمیان کابل میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ڈرائیورز اور مددگار عملے کو بارڈر کراسنگ کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں اطراف سے تجارت کو آسان بنانے کیلئے عارضی داخلہ کاغذات تیار کئے جائیں گے ،یکم مئی سے بارڈر پر ٹریڈرز کیلئے بغیر ویزا اور پاسپورٹ کا نظام کام شروع کر دیگا ۔

ذرائع کے مطابق بار ڈر ٹریڈ بینکنگ نظام کے ذریعے کیا جائے گا ، افغان حکام کی خواہش پرا سٹیٹ بینک نظام کو یقینی بنائے گا، عمل درآمد کیلئے پاکستان اور افغانستان حتمی ڈرافٹ ایک دوسرے کے حوالے کرینگے۔

: ISLAMABAD (Staff Reporter) A preferential trade agreement has been concluded between Pakistan and Afghanistan.

articlecolumnsdailyelectionsgooglenewspakistansarzameentodayupdates
Comments (0)
Add Comment