ایک ماہ کےلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری

Initial approval to increase the cost of electricity by Rs.5 per unit for one month

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر تے ہوئے ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔

نیپرا قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی،سی پی پی اے حکام کے مطابق نیپرا کے طے کردہ ریفرنس کے مطابق ہی لاگت آئی۔ صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،سی پی پی ا ے کی درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

ماہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فروری میں درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ مقامی گیس سے 11.04،درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد پیداوار رہی، ماہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد پیداوار ہوئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ درآمدی کوئلے سے چائنہ ساہیوال پلانٹ سے بجلی پیدا نہیں ہوئی،تین ارب سے زائد بقایا جات ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگے گئے ہیں۔

https://dailysarzameen.com/archives/4436
articlecolumnsdailyelectionsgooglenewspakistansarzameentodayupdates
Comments (0)
Add Comment