اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے وزیر مملکت شزا فاطمہ کی سربراہی میں 10 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی۔
دس رکنی ایڈوائزری کمیٹی وزیر مملکت شزا فاطمہ کی سربراہی میں کام کرے گی، جس میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کی نامور شخصیات شامل ہیں۔
کمیٹی آئی ٹی ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کے ایریاز کی نشاندہی کرے گی اور شعبے میں درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کا حل پیش کرے گی۔
کمیٹی آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔
کمیٹی آئی ٹی، ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں استعداد کار کے فرق کو کم کرنے کے لیے تجاویز دے گی۔ایڈوائزری کمیٹی ذیلی شعبوں کے لیے الگ الگ سب کمیٹیاں بھی بنائے گی۔