اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ، علی امین گنڈاپور کو خود یقین نہیں کہ وہ وزیراعلیٰ بن چکے ہیں، باہر ڈائیلاگ اور اندر وزیراعظم کے پاؤں پڑتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کے پی اسمبلی کے اسپیکر سے گزارش کرتے ہیں کہ منتخب اراکین سے حلف لیں۔ اگراجلاس نہیں ہوگا تو خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کام نہیں ہوں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ٹائیگر فورس کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اسمبلی اجلاس کے لیے عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کررہے ہیں۔مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے لیے اجلاس نہیں بلایا جارہا۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں اور اندر وزیراعظم شہباز شریف کے پاؤں پڑجاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور متنازعہ بیانات دیتے ہیں۔