گزشتہ روز زلفی بخاری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا جس پر ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے رہنما پاکستان تحریک انصاف زلفی بخاری کی سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا جبکہ رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے زلفی بخاری کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز زلفی بخاری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا جس پر ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
جبکہ دوسری جانب لاہورہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹربیونل نے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹریاسمین راشد کےکاغذات نامزدگی منظوری کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ہے۔
ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز کھوکھرکی یاسمین راشد کے سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی منظوری کےخلاف اپیل مسترد کردی، جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے جس پر شہباز کھوکھر نےکاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔