اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)(ن)لیگ کے سینئر رہنما اسحٰق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران اسحٰق ڈار کی باقاعدہ تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار خارجہ پالیسی کے اہم معاملات پر بریفنگ حاصل کرتے رہے ہیں اور آنے والے دنوں اور ہفتوں ذرائع ابلاغ کو ان کی آنے والی مصروفیات اور غیر ملکی مذاکرات کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ اسحٰق ڈار نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے ورنہ اس سے قبل وہ ہمیشہ وزیر خزانہ یا اس سے متعلقہ امور کے ہی ذمے دار رہے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) اسحٰق ڈار کو ایک بار پھر وزیر خزانہ ہی بنانا چاہتی تھی لیکن پیپلز پارٹی کی مخالفت پر انہیں یہ عہدہ نہیں سونپا گیا اور انکی جگہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کی کھل کر مخالفت کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ (ن)لیگ سے وزیر خزانہ کے نام پر بات چیت کریں گے، میں نہیں سمجھتا کہ ڈار صاحب معیشت کو بچا سکیں گے کی