اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی کو شعبہ ابلاغیات اور تعلیم میں انکی گراں قدر خدمات پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کر دی گئی ہے۔
نجی یونیورسٹی لاہور کے سالانہ کانووکیشن میں ڈگری کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمٰن اور ریکٹر سمیرہ رحمان نے سینیٹر عرفان صدیقی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔