اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بات اگر ذاتیات کی ہوگی تو پھر بہت دُور تک جائے گی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر ایاز صادق سے درخواست کی کہ ان کے الفاظ حذف کردیں، میں محمود خان اچکزئی کا احترام کرتا ہوں، لیکن بات اگر ذاتیات کی ہوگی تو بہت دُور تک جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ذاتیات پر بات نہ کریں۔
قبل ازیں محمود خان اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین نے ہم سب کو جوڑ رکھا ہے، ہم اس کی پاسداری اور حفاظت کا حلف لیتے ہیں۔پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے کی پاداش میں میرے گھر پر حملہ ہوا۔ میں نے کوئی جذباتی تقریر کرنی ہے نہ کسی کو بے عزت کرنا ہے۔ ہمارے گھر پر 15 سال سے لڑائی ٹھونس دی، ہمارے 200 افراد مرے۔