ممبئی(مانیٹرنگ سیل) بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے
اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں وہ انہونی ہوگئی جس کا شاید شرکا نے تصور بھی نہ کیا ہوگا۔
بالی ووڈ پر تینوں خانز یعنی شاہ رخ، سلمان اور عامر کا راج ہے
لیکن ان تینوں کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں
اور کافی عرصے سے ان کی ایک ساتھ کوئی فلم بھی نہیں آئی اور نہ ہی کسی شو میں یہ تینوں ساتھ پرفارم کرتے نظر آتے ہیں۔
تاہم بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نے یہ کام کردکھایا۔
اس خاندان کی شادی میں شوبز شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے
اور یہی وجہ ہے کہ یہ بھارت کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہوتی ہے۔
مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شوبز ستاروں کی چمک دھمک سے سجی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ ایک ایونٹ میں تینوں خانز کے مداحوں کو وہ منظر دیکھنے کو ملا جس کے وہ برسوں سے منتظر تھے۔
اسٹیج پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے رقص کرتے نظر آئے۔
بالی ووڈ کے ان سپر اسٹارز نے ساؤتھ انڈین بلاک بسٹر مووی آر آر آر کے
عالمی انعام یافتہ نغمے ناچو ناچو پر رقص کرنے کی بھی کوشش کی۔