اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آٹھ ہزار ارب روپےقرضہ فراہم کر دیا

کراچی ( کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشنز میں استحکام برقرار رکھنے اور منی مارکیٹ سسٹم میں رقم کی کمی دور کرنے کے لئے بینکوں کو 8089 ارب25 کروڑ روپے فراہم کر دئیے ۔
کمرشل بینکوں کو 7 دن کے لئے 6104 ارب 20 کروڑ روپے 22.04 فیصد پر فراہم کئے ہیں۔ 28 دن کے لئے 1795 ارب 5 کروڑ روپے 22.06 فیصد شرح پر فراہم کئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں کو 7 روز کے لئے 190 ارب روپے 22.08 فیصد شرح پر الگ سے فراہم کئے ہیں۔ اسلامی بینکوں نے 28 روزہ مارکیٹ آپریشن کے لئے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔

articlecolumnsdailyelectionsgooglenewspakistansarzameentodayupdates
Comments (0)
Add Comment