اسمبلی خیبرپختونخواکے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے سیاسی کیرئیر پر ایک نظر

پشاور(بیورورپورٹ) سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم خان سواتی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے ان کے سیاسی سفر پر ویڈیو پیکج دیکھیں۔

ڈپٹی اسپیکرثریا بی بی۔۔۔۔۔۔۔

چترال کی تحصیل مستوج سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ ثریا بی بی 2024 کے عام انتخابات میں چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 1 پر کامیاب ہونے والی واحد خاتون رکن اسمبلی ہیں۔
ثریا بی بی نے سیاست کا آغاز مسلم لیگ (ن) سے کیا تاہم بعد میں (ن) لیگ چھوڑ کر 2007 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

2008 کے عام انتخابات میں سیاسی مہم کا آغاز کیا اور 2012 میں خواتین کی ایک تنظیم بنائی اور پارٹی مفاد کے لیے ان کو متحد کیا جب کہ 2020 میں پارٹی کی ضلعی، تحصیل اور ویلج کونسل کابینہ کے قیام کے لیے کام کیا۔

ثریا بی بی نے 2021 کے بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی کے لیے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا تھا۔

ثریا بی بی نے اردو اور سوشیالوجی میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں
انہوں نے 2024 میں پہلی بار عام انتخابات میں جنرل نشت پر حصہ لیا اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار شکیل احمد کو شکست دی۔

ثریا بی بی کا کہنا ہے کہ ایوان کا حصہ بن کر اپنے علاقے میں تعلیم اور صحت کے نظام سمیت دیگر سماجی مسائل حل کریں گی اور علاقے میں پسماندہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گی۔

01/03/24

articlecolumnsdailyelectionsgooglenewspakistansarzameentodayupdates
Comments (0)
Add Comment