سعودی عرب کی جفورہ فیلڈ میں مزید 15 کھرب مکعب فٹ گیس دریافت

ریاض (مانیٹرنگ سیل ڈیلی سرزمین )سعودی عرب کی آئل کمپنی نے جفورہ فیلڈ میں مزید 15 کھرب مکعب فٹ گیس دریافت کی ہے،سعودی وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ نئی دریافت میں دو ارب بیرل کنڈنسیٹ (ہائیڈروکاربن) شامل ہے۔

وزارت توانائی نے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ تازہ ترین دریافت کے بعد اس شعبے میں موجود وسائل 229 کھرب مکعب فٹ گیس اور 75 ارب بیرل کنڈنسیٹ ہو گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ توانائی کی بڑی سعودی کمپنی آرامکو کے زیرانتظام یہ دریافت ہائیڈرو کاربن وسائل کا تخمینہ لگانے اور ان کی پیداوار میں اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات لاگو کرنے کا نتیجہ ہے جن کا مقصد ان کے مناسب استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

نومبر 2023 میں وزارت توانائی نے اعلان کیا تھا کہ آرامکو نے مشرقی صوبے اور ربع الخالی کے علاقے میں دو نئی گیس فیلڈز دریافت کیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پہلی دریافت الحران ون کنویں میں حنیفہ ریزروائر میں ہوئی۔

26/02/24

https://dailysarzameen.com/

articlecolumnsdailyelectionsgooglenewspakistansarzameentodayupdates
Comments (0)
Add Comment