اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر، ڈیلی سرزمین)پنشن کی ادائیگیوں کے بوجھ سے وقتی طور پر جان چھڑانے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62سال کرنے کی تجویز پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رضا مندی دیدی۔

وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 نکات پر مشتمل سمری بھجوائی تھی
جس میں پنشن کا شمار سروس کے آخری تین سالوں میں لی جانے والی تنخواہوں کے مطابق کرنے اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں 3فیصد کٹوتی کرنے کی تجاویز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یکسر مسترد کردیا۔ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62سال کرنے کی منظوری دے دی تاکہ وقتی طور پر خزانے پر ادائیگیوں کے بوجھ کو ٹالا جا سکے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت 2سال بڑھانے کی تجویز منظوری کرنے کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔

26/02/24

https://www.facebook.com/DailySarzameenOfficial

articlecolumnsdailyelectionsgooglenewspakistansarzameentodayupdates
Comments (0)
Add Comment