یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسبان اس کے

ردا امانت علی : فیصل آباد

پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک اسلامی ملک کے نام سے ابھر کے سامنے آیا پاکستان کا مطلب ہی لاالہ اللہ پاکستان ایک اسلامی ملک کی حیثیت رکھتا ہے پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ جداد نے بے شمار قربانیاں دی اس ملک کا خواب علامہ اقبال کی سوچ اور ہمارے بانی قائداعظم کی انتھک کوششوں کے بعد  پاکستان وجود میں آیا جب  پاکستان 1947ء میں معرض وجود میں آیا 14 اگست کا دن  تھا ہم سب نے مل کر اس وطن عزیز کو ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کی بلند سطح پہ لے جانا ہے پاکستان نے ہمیشہ دوسرے ممالک کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے اور ہر مذہب کے لوگوں کو ان کے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے سے کبھی منع نہیں کیا بلکہ ان کے لئے جس قدر ہو سکے مدد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے
پاکستان میں رہنے والا ہر غیر مسلم بھی پاکستان کے لئے ہاتھ اٹھا کر دعا کرتا ہے کہ جب تک یہ دنیا آباد ہے تب تک پاکستان بھی آباد رہے پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام خود اونچا کیا ہے اور اس میں رہنے والے ہر شہری نے اپنا فریضہ باخوبی سرانجام دیا ہے پاکستان میں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی بے شمار نعمتیں ہیں جس کو دیکھنے کے لئے دور دراز کے ممالک سے لوگ آتے ہیں اور پاکستان میں اللہ کی دی گئی نعمتیں جو کہ خود میں ایک اپنا اعلیٰ مقام رکھتی ہیں دیکھنے والوں کو اس انداز سے اپنی طرف مائل کر لیتی ہیں کہ وہ پاکستان کی تعریف کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا یہ وطن ہمارا ہے اور ہم ہیں پاسبان اس کے بہت فخر سے ہم کحہ سکتے ہیں کہ ہم اس ملک پاکستان کی مٹی میں پیدا ہوئے جس کے لئے ہمارے آباوجداد نے بے شمار قربانیاں دی اور ہمیں ہماری آنے والی نسل کو ایک آزاد اسلامی زندگی سے نوازا ہے پاکستان میں رہنے والا ہر انسان بلا خوف کے سو سکتا ہے کہ ہم ایک ایسے ملک کے باشندے ہیں جو اپنی عوام پر کسی بھی قسم کی مشکلات کو نہیں آنے دیں گے پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس میں رہنے والے ہر باشندے کا فرض ہے کہ وہ ملک پاکستان کے لئے دن رات کام کرے اور پاکستان کو سب ممالک میں سے پہلی سرفہرست میں لے کر آئے جس میں اس دنیا کے ہر ملک میں رہنے والا ہر انسان یہ کہے کہ ملک ہو پاکستان جیسا جس میں ہر ایک کو آزدی حق حاصل ہے کہ وہ اپنی رائے اپنے اعلیٰ افسران بالا تر کسی بھی ڈر خوف کے پہنچا سکے اور اپنی مرضی سے زندگی بسر کر سکے
ہم اس ملک کے پاسبان ہیں
پاکستان میں ہر ایک کو آزادی حاصل ہے کوئی بھی انسان بلا خوف سانس لے سکتا ہے اپنے اسلام کے مطابق زندگی بسر کر سکتا ہے پاکستان میں بے شمار زبانیں بولی اور سمجھی جاتیں ہیں پاکستان میں رہنے والا ہر باشندہ بلا خوف اپنے حقوق کا استعمال کر رہا ہے پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم اس کے پاسبان ہمارا فرض ہے کہ ہم قومی پرچم بلند کرتے ہوئے اس بات کا عہد کریں کہ ہم اس پرچم کی طرح اس وطن عزیز کو بھی عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے ہم دیکھیں گے کہ ایک دن پاکستان کا نام اس دنیا کے ہر انسان کے نام پر ہو گا کہ پاکستان میں جس قدر خوبصورتی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام میں ملی ہے وہ دنیا کے کسی کونے میں نہیں موجود
ہمارے وطن کے لوگ بہت ملنسار ہیں وہ دوسرے ممالک کے لوگوں سے اس قدر اچھے اخلاق سے ملتے ہیں کہ وہ پاکستانیوں کے گرویدہ ہو جاتے ہیں پاکستان کے لوگ ایک مسلمان کی حیثیت میں بھی کسی دوسرے مذہب کے لوگوں سے کم نہیں ہیں پاکستان کی بنیاد ہی جب اتنی مضبوط رکھی گئی ہے اور جو بنیاد آج تک کسی اور ملک کو نصیب نہیں ہوئی۔ ہم پاکستان ہونے پر الحمدللہ بہت فخر محسوس کرتے ہیں اور اس سے بھی زیادہ اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ الله تعالیٰ نے ہمیں مسلمان گھرانے میں پیدا کیا اور ہمیں ایک ایسا راستہ دکھایا جس پر چل کر ہم اپنے وطن عزیز پاکستان کے لئے مثبت کام سرانجام دیں اور اپنے وطن کی مثبت چیزیں لوگوں کے سامنے رکھیں اللہ سے دعا ہے کہ اللہ اس کو ہمیشہ اسی طرح سے آزاد رکھے پاکستان زندہ آباد
°°°°°°°°°

Comments (0)
Add Comment