*سو لفظوں کی کہانی* *بہن*

محرم گزر گیا،
آج 20 صفر،
یہ اب اتنا رش کیسا ہے،
یہ مرثیہ کی آواز، نوحہ خوانی کے بین، مجلس ماتم، آخر یہ سب کیا ہے بھلا؟
محرم گزر جانے کے بعد بھی،
یہ سب کیوں بپا ہے کیا ہے؟
محرم سے اگلا مہینہ بھی آدھے سے زیادہ اب تو گزر گیا،،،
دوسو بڑبراتا ہوا کہے جا رہا تھا۔۔۔
محرم ضرور گزر گیا ہے،
لیکن بھائی کا چہلم بہن نے منا کر،
کربلا کا پیغام مرنے نہیں دیا،
ثانیء زاہرا (ع) کی اس یاد میں یہ مجلس و نوحہ کی صدائیں ہیں،
باٹو نے نم آنکھوں سے حقیقت بتائی۔

Comments (0)
Add Comment