*سو لفظوں کی کہانی* *ماں*

شاہد کاظمی

سمجھ سے باہر تھا،
آخر پریشانی ہے کیا،
دل کی یہ بیتابی الگ کہانی کہہ رہی تھی،
سوچا شائد مالی مشکلات ہیں جو اس کی وجہ ہیں،
یا پھر دوستوں کو کم وقت دینا اس پرہشانی کی وجہ ہے،
لیکن باوجود کوشش کے اس کو کچھ نام نہیں دے پا رہا تھا۔۔۔۔
اور پھر اچانک دل کی اس بے قراری کی وجہ سمجھ آ ہی گئی،
پریشانی بھی ایسے محسوس ہونے لگا جیسے سرے سے تھی ہی نہیں،
یکدم طبعیت کی بے قراری کی جگہ،
ایک خوشگوار سکون نے لے لی،
ہمشیرہ کے گھر سے ماں کی آج گھر واپسی ہوئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment