*سو لفظوں کی کہانی* *قدرت*

شاہد کاظمی

کیا ہوا سرکاری زمین ہے تو،
عارضی تعمیر کریں گے،
دو چار سال بعد یہاں پکی تعمیرات کر لیں گے،
سرکار کے کاغذوں میں دریا کی جگہ ہے یہ،
سیلابی پانی بھی سالوں سے نہیں آیا،
بھلا کس نے پوچھنا ہے۔۔۔
دوسو دریا کی جگہ پر قبضہ کر رہا تھا،
روکا کہ کسی دن بہت نقصان ہو گا،
لیکن وہ نہ مانا۔۔۔۔۔
سالوں بعد بارشیں زیادہ ہوئیں اور سیلابی ریلا بھی آیا،
دوسو کی تمام تعمیرات بہا کر لے گیا،
اب سر پہ ہاتھ رکھے بیٹھا ہے کہ،
لٹ گیا، برباد ہو گیا،
حکومت سے نقصان کا ازالہ مانگ رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment