گراں قدر خدمات کا اعتراف روٹری کلب آف لاھور گیریژن

منشاقاضی حسبِ منشا

نیکی ، بھلائی ، خیر اور فلاحی کاموں میں پوری دنیا میں سبقت لے جانے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ تنظیم اگر کوئی عرصہ ء عمل میں دکھائی دیتی ہے تو وہ انٹرنیشنل روٹری کلب مجھے قرطاس دنیا پر سر فہرست ثبت دکھائی دیتا ہے ، یہ لوگ ہر شہر میں خوشبو کی طرح خدمت انسانی کی خاموش پذیرائی کرتے ہیں اور کام کو اجاگر کرتے ہیں ، گزشتہ روز روٹری کلب آف لاھور گیریژن کے صدر عزت مآب جناب ساجد حمید کی معیت میں اور سابق ڈپٹی گورنر فضیلت مآب عبدالحلیم اور صابر نظامی صاحب کی رہنمائی اور قیادت میں رنگ روڈ لاہور کے دامن میں آشیانہ قائد ہاؤسنگ سکیم کے مکینوں کی فضائی ماحول کی پاکیزگی اور آکسیجن کی کمی کو دور کرنے والے سایہ دار درختوں کی آبیاری کی اور ماحول میں چاندنی بکھیر دی ، یہ ہیں وہ حقیقی انسان جن کی تلاش میں روزانہ گھر سے نکلتا ہوں اور آج وہ آبشار کی مانند خود ہی بارش کی موجودگی میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور گراں قدر مصروفیات کے باوجود وہ آشیانہ قائد ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری خالد گل ، ہماری برقی ذرائع ابلاغ اور پرنٹ میڈیا کی ملکہ ء معظمہ محترمہ ڈاکٹر صوفیہ انجم ملک اور رانا معظم وحید جو ہماری ویلفیئر سوسائٹی کے فرد فرید ہیں انہوں نے معزز مہمانوں کی آمد کو آشیانہ قائد رنگ روڈ ھاؤسنگ سکیم کے مکینوں کے لئیے خوش آئند قرار دیا اور مہمانوں کی خدمت میں کوتاہی اور بارش کی وجہ حسن انتظامات میں سستی کی معذرت کی ، خاص طور پر جنرل سیکرٹری خالد گل نے اپنی کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے کلب ممبران کی مہربانیوں سے مکرر معذرت کی اور بتایا کہ آشیانہ قائد ھاؤسنگ سکیم کے مکین چھوٹے مکانوں میں رہتے ہیں اور یہاں عنقریب اجتماعی مہمان خانے کے لئیے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کو بتایا گیا ہے کہ چھوٹے مکانوں میں بڑے لوگ رہتے ہیں ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈاکٹر صوفیہ انجم ملک نے بھی بد انتظامی کا اعتراف کیا اور آئندہ ایسی صورت حال پیدا نہیں ہو گی ، روٹری کلب آف لاھور گیریژن کے سابق گورنر فضیلت مآب جناب شہزاد احمد کی کمی اور ان کی انتظامی صلاحیت کو یاد کیا گیا ، وہ ایسے سنگین حالات کو رنگین بنانے کا عزم بالجزم رکھتے ہیں ، روٹری کلب آف لاھور گیریژن کے صدر جناب ساجد حمید کی خامشی میں بھی فصاحت و بلاغت کے دریا بہہ رہے تھے اور ان کی عاجزی اور انکساری نے ہمارے دوستوں کو بہت متاثر کیا ، یہ وہ قد آور شخصیات تھیں جن کے وجود سے انسانیت کو سکون اور اطمینان افروز ماحول ملتا ہے ، ہمارے آشیانہ قائد ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری خالد گل رنگا رنگ تقریبات اور شخصیات کے حفظ مراتب سے خوب آگاہ ہیں ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے بھی معذرت چاہتا ہوں ان کی شریک حیات دل کی تکلیف میں مبتلا تھیں اور وہ اس کیفیت میں آنے والی شخصیات کے حفظ مراتب کو مد نظر نہ رکھ سکے ، میرا آج کے کالم کا عنوان ہونا تھا معذرت نامہ ، لیکن مجھے برادرم صابر نظامی ، برادرم عبدالحلیم اور ان کے فرزندان دلبند سے مل کر جو مسرت محسوس ہوئی وہ صبح قیامت تک ہماری کمزوریوں اور کوتاہیوں پر بھاری ہی نہیں غالب رہے گی ، لذت عارضی ہوتی ہے مسرت دائمی ہوتی ہے ، روٹری کلب آف لاھور گیریژن کے صدر عزت مآب جناب ساجد حمید ، سابق ڈپٹی گورنر فضیلت مآب جناب عبدالحلیم ، روٹری کلب آف لاھور گیریژن کی روح صابر نظامی صاحب نے اپنے دست مبارک سے سایہ دار پودے جو جواں سال تھے لگائے اور اس کی اجرت نہیں لی بلکہ اجر کے وہ طلب گار ہیں ، سیکرٹری جنرل خالد گل ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈاکٹر صوفیہ انجم ملک ، نائب صدر رانا معظم وحید جو لاھور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ ہیں نے بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسی اثنا میں سلیم شہزاد بھی آ گئے اور انہوں نے بھی پودوں کی موجودگی کو ماحول میں آسودگی قرار دیا ، میرے دو استاد جواں سال حماد اور کاشف موجود تھے ، جو جدید عہد کے ابلاغی ویپن پر قدرت رکھتے ہیں ، برنارڈشا نے کہا تھا کہ تم اپنے بچوں کو اپنے عہد کی تعلیم نہ دو کیونکہ یہ تمہارے زمانے کے لئیے پیدا نہیں کئیے گئے ، شاہ کا قول اس کے حلق سے نکلا ، خلق تک پہنچا اور اب وہ فلک پر پہنچا ہوا ہے ، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا تھا کہ

جوانوں کو پیروں کا استاد کر

آشیانہ قائد ھاؤسنگ سوسائٹی کی ہمسائیگی میں آبرو سکول ہے، جس کی سرپرستی روٹری کلب آف لاھور گیریژن کر رہی ہے ، ھر سال لاکھوں روپے مالیت کی کتب ، وردیاں اور سکول کی ضرورت اور سہولت کے سارے اسباب یہی کلب فراہم کر رہا ہے ، یاد رہے کہ یہ سکول محترمہ روبینہ شکیل اور شکیل صاحب نے کار کے گیراج سے شروع کیا تھا اور آج میں خود پورے سکول کو پیدل چل کر نہیں دیکھ سکتا ، آپ آبرو سکول کے بارے میں بہت جلد سنیں گے کہ آبرو یونیورسٹی معرضِ وجود میں آ گئی ہے اور اس وقت بھی ایف اے تک طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، شہزاد احمد ، عبدالحلیم ، ساجد حمید اور صابر نظامی کے اسمائے گرامی کو آبرو سکول کے طلبا و طالبات نے حرزِ جاں بنا لیا ہے ، روٹری کلب آف لاھور گیریژن کے یہ گرانمایہ لوگ ملت پاکستانیہ کے محسن ہیں ، محسن دوسروں کے لیے زندہ رہتا ہے اور شہید دوسروں کے لیئے جان دے دیتا ہے ، میں اپنے محسنوں کو یاد رکھتا ہوں اور رابطے میں رہتا ہوں ، مختار مسعود نے ایسے ہی جلیل القدر انسانوں کے بارے میں کہا تھا کہ یہ باکمال لوگ آبشار کی مانند ہوتے ہیں جو یہ کہتی ہوئی اوپر سے آ رہی ہوتی ہے کہ اگر آپ لوگ میری

Comments (0)
Add Comment