*سو لفظوں کی کہانی* *اولاد*

شاہد کاظمی

بیٹی کی پیدائش پر پورے محلے میں مٹھائی تقسیم کروائی،
خوشی دوسو کی الگ تھی۔۔۔
سب حیران، کہ ماجرا کیا…
دوسو کے دو بیٹے تھے،
مگر دونوں کی پیدائش کے وقت اتنی خوشی تو اس نے نہیں منائی تھی۔۔۔
اس خوشی کی وجہ بتاوں گا، دوسو کہتا۔۔۔
بیٹے جواں ہوئے، اچھے روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے،
بیٹی کی شادی گھر کے پاس ہی کی۔۔۔
بیٹوں سے بھی روز ویڈیو کال پر بات ہوتی ہے،
مگر والدین کو سنبھالتی بڑھاپے میں بیٹی ہی ہے۔۔۔
یہی وجہ تھی میری زیادہ خوشی کی،
دوسو اب سب کو جواب دیتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment