*سو لفظوں کی کہانی* *بیٹیاں*

شاہد کاظمی

پہلی بیٹی پیدا ہوئی تو چہرے اترے،
لیکن پہلی اولاد کی خوشی بہرحال تھی۔
دوسری بیٹی ہوئی، خوشی کم،
اور حسرت زیادہ تھی۔
تیسری بیٹی کے پیدا ہونے پر،
خوشی مفقود ہوگئی۔
چوتھی بیٹی کے پیدا ہونے پرسوگ کا سماں تھا۔
چار بیٹیوں کے بعد پیدا ہونے والے بیٹے کے وقت خوشیاں منائیں۔۔۔
بڑھاپے میں چلنے پھرنے سے رہ گئے،
اکلوتے بیٹے نے تمام زمین جائیداد اپنے نام کروا لی،
بہنوں کا حق بھی زبردستی اپنے نام کروا لیا۔۔۔
اور بیٹیوں کی پیدائش کا سوگ منانے والوں کو،
اللہ نے آخری وقت بیٹی کے گھر ہی نصیب کیا۔

Comments (0)
Add Comment