خبردار جو ایسے کوئی فائل لے کر آئے،
تمہیں معلوم نہیں میں کتنا مصروف ہوتا ہوں،
کسی کام کی مجھ سے پوچھے بناء کوئی حامی نہیں بھرنی،
دوسُو اپنے کلرک کو جھڑک رہا تھا۔۔۔
مصروفیت بہانہ،
فائل کے ساتھ موجود نہیں تھا بس نذرانہ،
دوسُو اپنے عہدے اور اختیار کا غلط استعمال کرتا تھا۔۔۔
ایک عرصہ گزرا،
دوسُو ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچ گیا،
اپنے ہی دفتر کی سیڑھیاں سنبھل کر اتر رہا تھا،
اور پریشان تھا۔
میں نے پریشانی کی وجہ پوچھی تو بولا،،،،،
میرا واجبات کا کیس صاحب پھنسائے بیٹھے ہیں،
لوگ عہدے کا غلط استعمال کرتے ہیں۔