دوسُو کا افسردہ چہرہ،
آنکھیں آنسوؤں سے لبریز،
اس کے سیاہ ماتمی لباس نے مجھے پریشان کر دیا۔۔۔۔
تم تو کٹر سُنی ہو،
تمہارے باپ دادا میں سے بھی کوئی شیعہ نہیں تھا،
پھر یہ تم کالا لباس پہن کر محرم کے آغاز میں،
شیعیوں کی طرح بنے ہوئے ہو؟
یہ ماجرا کیا ہے؟ میں نے حیرت سے پوچھا۔
دوسُو نے تڑپ کر مجھے دیکھا،
اُس کا جواب میرا سر جھکا گیا۔
وہ بولا،،،،،
امام عالی مقامؑ شیعوں کے نہیں، پوری کائنات کے ہیں،
ان پر ہونے والے ظلم پر رونا ایک فرقہ نہیں،
پوری انسانیت کے لیے لازم ہے۔