ایران، اسرائیل جنگ

اورنگزیب اعوان

اسرائیل اور بھارت امریکہ کے اشاروں پر ناچنے والے کتے ہیں. یہ اسی پر بھونکتے ہیں. جس پر امریکہ انہیں حکم دیتا. گزشتہ دنوں بھارت نے امریکہ کے اشاروں پر پاکستان کے خلاف جنگ کی غلطی کی. جس کے نتیجہ میں پاکستانی افواج نے اسے ایسا منہ توڑ جواب دیا. کہ اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھے گی. اس جنگ میں بھارت کو تو منہ کی کھانی پی پڑی ہے. امریکہ کی بھی دنیا میں جگ ہنسائی الگ سے ہوئی. امریکہ کی قومی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ اس کے دفاعی ہتھیاروں کی صنعت ہے.یہ دنیا بھر کے ممالک کو اپنے تیار کردہ جنگی ہتھیار فروخت کرکے اربوں ڈالر ماہانہ کماتا ہے. بھارت کو جنگی جنون میں مبتلا کرنے کے پیچھے بھی اس کا یہی مقصد پوشیدہ تھا. مگر پاکستان کی مسلح افواج نے اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے بھارت کی فضائیہ اور بری افواج کو اتنی عبرتناک شکست دی. کہ دنیا ورطہ حیرت میں مبتلا ہو گئ. فرانس کی جنگی جہاز ساز کمپنی رافیل کے شئیر بھی زمین بوس ہو گئے. دنیا بھر کے کئی ممالک نے امریکہ سے اپنے دفاعی معاہدات پر نظر ثانی کرنا شروع کر دی. امریکہ نے اپنی خفت کو مٹانے کے لیے اپنے دوسرے کتے اسرائیل کے ذریعہ سے ایران پر حملہ کروایا دیا . کہ اسرائیل کے جنگی ہتھیاروں کی وجہ سے ہی میرا بھرم رہ جائے. اسرائیل نے ایران پر جو پہلا حملہ کیا. جس کے نتیجہ میں اس کے آرمی چیف سمیت متعدد اٹیمی سائنسدان بھی جام شہادت نوش فرما گئے. جس پر یہودیوں اور امریکیوں نے جشن منایا. مگر ان کی یہ خوشی وقتی ثابت ہوئی. ایران کے سپریم کمانڈر نے سرخ پرچم لہرا کر انتقام کا اعلان کیا. اور جوابی حملہ کیا. جس سے اسرائیل کی سر زمین پر قیامت صغریٰ برپا ہو گئی. یہودی اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں. اسرائیلی وزیراعظم کہہ رہا ہے. ایران نہیں پاکستانی ائیر فورس اور بری افواج ہم پر حملہ کر رہی ہیں . ابھی ایسا وقت آیا نہیں. اگر ایسا کرنا پڑا. تو حکومت پاکستان اور مسلح افواج ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچے گی. پاکستان نے اپنے برادر اسلامی ملک ایران کی حمایت میں کھل کر کہا ہے. کہ اگر کسی نے بھی اپنی طاقت کے نشہ میں ایران کے خلاف اٹیمی طاقت کا استعمال کیا. تو پاکستان اسے اپنے خلاف حملہ تصور کرے گا اور اگلے ہی لمحہ ہم بھی اس پر اٹیمی حملہ کر دے گے. جس پر ایرانی حکومت نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے. اسرائیلی عوام کی چیخیں بتا رہی ہیں. کہ امریکہ کو یہاں بھی شکست ہو رہی ہے. امریکہ کے جنگی ہتھیار اب جمعہ بازار میں فروخت ہوگے. ان کی دنیا میں اب کوئی قدر و قمیت نہیں. پاکستان نے اپنے دوست ملک چین سے مل کر ایسی جدید جنگی ہتھیار تیار کیے ہیں. جن کی دنیا میں مثال نہیں. امریکہ اپنی جنگی ہتھیاروں کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے دنیا کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے. پاکستان اور اب ایران نے دنیا کو باور کروا دیا ہے. کہ جنگیں قوت ایمان سے لڑی جاتیں ہیں. نہ کہ ہتھیاروں کے بل بوتے پر. انشاءاللہ آنے والے وقت میں پاکستان دنیا کی سپر پاور بننے جا رہا ہے. موجودہ آرمی چیف و فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی جنگی حکمت عملی اور میاں محمد نواز شریف(سابق وزیراعظم پاکستان سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن) کی سیاسی حکمت عملی نے دنیا میں پاکستان کو ایک منفرد پہچان دی ہے. آج دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے. کہ کم وسائل کے باوجود یہ قوم اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا سکتی ہے. آج کفار پاکستان کے نام سے خوف زدہ ہیں. امریکہ کی دنیا کی چوہدراہٹ کے خواب نے اسے ذلیل و رسوا کروا کے رکھ دیا ہے. آنے والا وقت اس کے لیے مزید ذلت و رسوائی لیکر آ رہا ہے. پاکستان اور چین کی لازوال دوستی انہیں بلندیوں پر لیکر جا رہی ہے. انشاءاللہ مستقبل قریب میں یہ دونوں ممالک مل کر دنیا پر حکمرانی کرے گے. اور مظلوم اقوام کی آواز بنے گے. مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی عوام بھی جلد آزاد فضاؤں میں سانس لے گی. ظلمت کا سورج غروب ہونے والا ہے. انشاءاللہ جلد دنیا امن کا گہوارہ بنے گی.

Comments (0)
Add Comment