کسی بھی ملک کی ترقی اور استحکام میں جہاں اس کی معیشت کلیدی کردار ادا کرتی ہے وہی اس کی دفاعی استعداد کی بھی غیر معمولی اہمیت ہے، جو قومیں اپنی ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں وہ دنیا میں عزت اور وقار کے ساتھ زندہ رہتی ہیں ، جو قومیں اپنے دفاع پر سمجھوتہ کر لیتی ہیں دنیا میں ان کا کوئی وقار نہیں رہتا، قیام پاکستان سے لیکر 2025تک دفاعی اعتبار سے تمام چیلنجز کا پاکستانی افواج اور پاکستانی عوام ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، مئی 2025میں بھی افواج پاکستان نے انڈیا کے بزدلانہ حملے کا جواب بنیان مرصوص آپریشن کی صورت میں دیا، اور پاکستان کا دفاع ایک بار پھر نا قابل تسخیر قرار پایا ، اس آپریشن کی تاریخی کامیابی پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں فتح کے جشن کو یوم تشکر کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس بات میں کوئی شعبہ نہیں کہ افواج پاکستان کی اس تاریخی کامیابی کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، نوجوان نسل کو اس شعر کی سمجھ آ چکی ہیں کہ ”یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے“پاکستانی قوم نے بھی اپنے داخلی اختلافات کو فراموش کرکے جس جذبہ محبت الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے وہ بھی قابل تحسین ہے، اب دنیا پاکستان کو فضا کا بادشاہ قرار دے چکی ہے، اس کامیابی پر افواج پاکستان، پاکستانی عوام اور انتظامی محکموں نے بھی جذبہ حب الوطنی کے تحت جس اتحاد کا مظاہرہ کیا وہ بھی قابل تحسین ہے، انڈیا کے حملے کے بعد پید ا ہونے والی صورت حال میں قصور میں ڈپٹی کمشنر عمران علی ، ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں سکھیرا سمیت دیگر اداروں کے ہنگامی اقدامات پر اہلیان قصور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
اس تاریخی اور سنہری حروف میں لکھی جانے والی کامیابی پر بھی اہلیان قصور کے پورے جوش و خروش سے منایا، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم تشکر کی مرکزی تقریب کا انعقادڈی پی ایس قصور میںکیا گیا، یوم تشکرآپریشن بنیان مرصوص میںدشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منایا گیا، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمداقبال نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈی پی ایس میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم تشکر کی پ±رجوش تقریب کے آغاز میں تمام عسکری و سیاسی قیادت نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پرچم کشائی میں حصہ لیا، تقریب میں پاک فوج، رینجرز ، ضلعی انتظامیہ، پولیس سمیت قصور کی تمام عسکری قیادت، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت، تقریب میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، تقریب میں پاک فوج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی رانا محمد اقبال نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے ،تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے ان شاہینوں کو بھی سلام پیش کیا گیا جنہوں نے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا کر عظیم فتح کو ممکن بنایا،پوری قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا، پاکستان ایک پ±رامن ملک ہے، جو اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، افواجِ پاکستان کی یہ شاندار فتح امتِ مسلمہ کے لیے اتحاد، حوصلے اور قیادت کا پیغام ہے ،تقریب میں بچوں نے لہو کو گرمانے والے ملی نغمے پیش کئے گئے، پاک فوج کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایک ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی ،جس میں پاک فوج کو زبردست انداز میںخراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب کے اختتام پر تمام شرکا نے وطن عزیز کی سلامتی اور دائمی قیام کے لیے دعا ئیں بھی کیں۔
پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ کی طرف سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے تقریبات کیا اہتمام صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی کی زیر صدارت کیا گیا، جس میں معروف عالم دین حضرت مولانا ناصر مدنی نے بھارتی حملے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کی نماز جنازہ اداکی ، تقریب میں چیئرمین سٹینڈگ کمیٹی ہیلتھ پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 176 چوہدری محمد الیاس خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور افواج پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، جبکہ پریس کلب میں افواج پاکستان کی شاندار و مثالی کامیابی پر کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میںسابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری ، مہر علی مہران صدر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 176،ادریس نمبردار صدر گرین اینڈ کلین مہم مصطفی آباد، حاجی غلام مصطفے رحمانی خادم شہدا مصطفی آباد، حافظ شاہد محمود جزل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ، حضرت مولانا قاری عزیر ، عثمان میو ، سیٹھ ابراہیم ،، سردار راشد ڈوگر ، مہر سرور ، رانا منیر احمد، غلام حیدر ، سیٹھ محمد حسین صدر الیکٹرونک میڈیا مصطفی آبادسمیت مختلف مکتبہ فکر کے نمائندہ افراد نے شرکت کی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کےلئے تقریبات کا اہتمام کرنے پر پریس کلب مصطفی آباد کومبارکباد دی ، شرکا افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ بادسمیت دیگر نعرے لگا رہے ہیں، مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیکر پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں، افواج پاکستان نے نہ صرف انڈیا کی طرف سے رات کی تاریکی میں کئے گئے بزدلانہ حملے کو ناکام بنایا بلکہ انڈیا کو دن کی روشنی میں منہ توڑ جواب بھی دیا، افواج پاکستان نے اپنی جرات و بہادری سے ثابت کیا ہے کہ یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے، افواج پاکستان کی جرات و بہادری کو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔