دوسو کا بہت زیادہ نقصان ہو گیا،
اپنا ہی ملازم فراڈیا نکلا،
منیجر کروڑوں روپے لے کر بھاگ گیا،
وہی سب سے زیادہ دوسو کا بااعتماد اور قریںی بندہ تھا۔۔۔
دوست، رشتے دار، عزیز و اقارب افسوس کرنے کے لیے آنے لگے۔
سب افسوس کرتے، لیکن دوسو بس مسکرا رہا تھا۔
سب حیران تھے کہ یہ ماجرا کیا ہے۔
تمہیں اپنے نقصان کا افسوس نہیں ہے؟ باٹو نے پوچھا۔
کیوں کہ آج جان گیا کہ یہ میرا ہی عمل لوٹ کر آیا ہے،
میں نے بھی مالک کی فیکٹری میں غبن کر کے اپنا کاروبار کھڑا کیا تھا،
دوسو مسکراتے ہوئے بولا۔