تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں

ڈیرے دار سہیل بشیر منج

جب سے ہندوستان نے پہلگام فلاپ ڈرامہ رچایا اس کو جواز بنا کر پاکستان پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا مودی صاحب کی طرف سے بار بار بھڑکیں شڑکیں ماری گئیں پاکستان نے انہیں منہ توڑ جواب دینے
کی مکمل تیاری کر لی افواج پاکستان اپنے پورے سازو سامان کے ساتھ بارڈروں کی طرف نکل پڑی جنگی مشکیں شروع ہو گئیں تو میں نے اس وقت عرض کیا تھا کہ یہ جنگ نہیں ہوگی وہ اس لیے کہ میرا اہل نظر کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہے آج سے تقریبا چھ ماہ قبل جب میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا تھا تو میں نے ان سے پاکستان کے حوالے سے بہت سے سوالات کیے تھے اس وقت ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں
آ ئندہ چند سالوں تک کوئی بڑی جنگ نہیں دیکھ رہے اسی لیے میں نے گزشتہ کالم میں عرض کیا تھا کہ چین اور بنگلہ دیش سمیت بہت سے ممالک پاکستان کی مدد کو پہنچ جائیں گے ویسے بھی ہندوستان بجٹ کے لحاظ سے بڑا ہوگا تعداد میں بڑا ہوگا جنگی طیاروں میں بڑا ہوگا لیکن ٹیکنالوجی کے معاملے میں پاکستان سے بہت پیچھے ہے
آج سے دو دن پہلے ہندوستان نے پاکستان کو اپنی فضائی برتری دکھانے کے لیے اپنے چار رافیل جو جدید اور خطرناک میزائلوں سے لیس تھے رات ڈھائی بجے امبالہ ایئر بیس سے ہوا میں بلند کیے ابھی وہ اپنے ہینگروں سے باہر نہیں نکلے تھے کہ کسی دوست ملک کے ذریعے ہمیں معلومات مل گئیں فورا ہی ہماری فضائیہ جو تھنڈر الرٹ پر تھی انہوں نے اپنے جے ایف تھنڈر 17 اور ایف 16 طیارے جو ان سے بھی جدید ترین مزائلوں سے لیس تھے فضا میں بلند کر دیے اور ساتھ ہی ہمارے انجینیئرز نے ان کے رافیل طیاروں کا کنٹرول سنبھال لیا ان کا ہندوستانی کنٹرول ٹاور سے اور آپس میں رابطہ منقطع کر دیا جیسے ہی ان کے رابطے ختم کیے ان میں پینک پھیل گیا اور بجائے واپس امبالا جانے کے سری نگر میں ہی لینڈنگ کر گۓ

دوسری وجہ یہ بنی کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں پانچ دن شدید بارشوں طوفانوں اور سیلابوں کی پشین گوئی آ گئی جو شاید قدرت کی طرف سے پاکستان کی بروقت مدد تھی اب ہندوستان نے جو تین ڈویژن فوج کشمیر میں تعینات کی ان میں بارشوں طوفانوں سیلابوں میں جنگ لڑنے کی مہارت نہیں ہے جبکہ پاکستانی فوج ہر طرح کے علاقوں اور ہر طرح کے حالات سے نپنے میں مہارت رکھتی ہے
تیسری وجہ چین نے اپنی دو ڈویژن فوج لداخ میں اتار دی اور فل فور جنگی مشکیں شروع کر دیں اور ساتھ ہی ہندوستان کو واضح پیغام دیا کہ اگر پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات کی تو ہم تمہاری ساتوں ریاستوں کو کاٹ دیں گے کیونکہ چین کے پاس 1200 سال پرانے نقشے ہیں جن میں ہندوستان کے قبضہ میں سات ریاستیں جن میں آسام ،اروناچل پردیش ،منی پور ،میگھالیہ میزورم ،ناگالینڈ،تریپورہ
شامل ہیں چین کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا جنوبی تبت ہے جو برٹش نے تمہیں دیا تھا اور چین کا یہ دعوی بالکل درست ہے
چوتھی وجہ یہ ہے کہ بنگلہ دیش ، سعودی عرب ،ملائشیا، ترکی،قطر اور ایران پاکستان کی مدد کو پہنچ گئے ہندوستان کے ساتھ صرف اسرائیل ہے اور دونوں ملک مل کر بھی ان تمام ممالک کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے اور اس سے بڑھ کر ہندوستان میں علیحدگی پسند تحریکوں نے بھی ہندوستان کے کان کھڑے کر دیے جن میں خالستان کی لیڈرشپ نے اعلان کر دیا کہ ہم پنجاب سے ہندوستانی فوج کو گزر کر پنجاب پر حملہ نہیں کرنے دیں گے
اور ان سب سے بڑھ کر کردار آئی ایس آئی نے ادا کیا انہوں نے پہلگام ڈرامہ اور اس کے سارے کرداروں کو دنیا کے سامنے ننگا کر دیا اور وہ تمام حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے جنہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ پہلگام حملہ راء کا پلان کردہ تھا اور راء کا مکروہ چہرہ انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے لے آئے ہندوستان کو امید تھی کہ
ان کی خارجہ پالیسی بڑی بہترین ہے اور انہیں پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے مضبوط سپورٹ مل جائے گی لیکن ایسا نہیں ہو سکا
ہندوستان کا خیال تھا کہ پاکستانی عوام اس وقت سیاسی ،فرقہ وارانہ اور لاثانی تقسیم کا شکار ہیں لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ جیسے ہی کوئی محاذ کھولنے کی کوشش کی سب کے سب اکٹھے ہو جائیں گے
ہندوستان کی وجہ سے ایک ہفتے میں بکھری ہوئی پاکستانی قوم پھر سے اکٹھی ہوگی مودی کی بے وقوفی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر دوبارہ سے اٹھا لیا گیا پاکستان میں موجود پانی کی کمی کا مسئلہ ایک سال کے لیے حل ہو گیا ہمارے ڈیم بھر گئے
لیکن
میرے خیال میں خطرہ ابھی بھی ٹلا نہیں ہندوستان کی جیلوں میں بہت سے بے گناہ پاکستانی قید ہیں عین ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں مودی سرکار اپنی سیاسی ساخ بچانے کے لیے انہیں جیلوں سے نکال کر زبردستی پریس کانفرنس کروا دے کہ ہمیں پاکستان نے پہلگام میں بھیجا تھا یا انہیں مار کر ان کی لاشیں ہندوستانی عوام کے سامنے رکھ دی جائیں اور کہا جائے کہ یہ وہ دہشت گرد تھے جنہوں نے پہلگام پر حملہ کیا تھا پاکستان کو چاہیے کہ فوری طور پر اقوام متحدہ سے کوئی کمیشن مقرر کروائے اور اپنے قیدیوں کو چیک کر لے
میرے خیال میں اس دفعہ جتنی ذلت اور رسوائی ہندوستان کو اٹھانی پڑی ہے اگلے کئی سال تک پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچے گا بھی نہیں اگر پھر بھی باز نہ آئے تو پاکستان کے پاس انہیں سمجھانے کے لیے بہت کچھ ہے
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے صدیوں پہلے فرمایا تھا
نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو
تمہاری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں

Comments (0)
Add Comment