10 مئی کو جو کچھ ہوا منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ


نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے کہا کہ 10 مئی کو جو کچھ ہوا منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، اس سے قبل کسی سیاسی کارکن نے ریڈیو پاکستان پر حملے کا نہیں سوچا۔

انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ایک زمانے میں تفریح کا بنیادی ذریعہ ہی ریڈیو تھا، اس نے اس زمین کے لوگوں کو آگے بڑھایا۔

نگراں وزیر ثقافت،قومی ورثہ جمال شاہ نے کہا کہ کبھی کسی سیاسی کارکن نے ریڈیو پاکستان پر حملے کا سوچا بھی نہیں، 10 مئی کو بہت ظلم کیا گیا، یہ سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ 

نگراں وفاقی وزیر نے دعا کی کہ گمراہ لوگ دوبارہ انسان بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھانے والے عناصر پر بھی بات کرنی چاہیے، تاہم میرا نہیں خیال کہ جو وطن کو اپنا سمجھتا ہے وہ ڈالر کی طرف جائے گا۔ 

Comments (0)
Add Comment