دوسُو کے پاس دلائل کے انبار ہیں،
علمیت کا ڈھنڈورا پیٹنا اُس کی عادت نہیں،
اس کے باوجود،
اپنی بات سمجھانے کے حوالے سے وہ مار کھا جاتا ہے،
اسی لیے وہ ناکام ہے۔۔۔
باٹو اوسط درجے کا ہمیشہ طالبعلم رہا،
دلائل تو سرے سے اُس کی کسی بات میں محسوس ہی نہیں ہوتے،
سونے پہ سہاگہ، نا تو اُس کا مطالعہ ہے اور نا کسی بھی موضوع کا بنیادی علم،
لیکن اس کے باوجود وہ کامیاب ہے۔۔۔
ایسا کیوں ہے؟ میں نے حیرت سے پوچھا۔
اس کی اہم وجہ ہے، باٹو مسکرایا،،،،،،
کیوں کہ باٹو انتہائی منہ پھٹ اور بدتمیز ہے۔