مشکل مہم جاری تھی۔
خزانے کا منہ کھولنا پڑا۔
بھاگ دوڑ اتنی زیادہ کہ جوئے شیر کھود لانے کے مترادف،
ہر مرحلے میں ایک نئی مشکل منہ کھولے تیار کھڑی،
خدا خدا کر کے کچھ بہتری نظر آئی۔
جگا ٹیکس ایک جگہ پندرہ ہزار دیا،
کہیں دس اور کہیں پانچ ہزار دیا۔
کل ملا کر، مجموعی رقم پچاس کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔
لیکن سکون کا سانس لیا کہ مہم سر کر لی،
تمام مشکلات کے باوجود کامیابی نصیب ہوئی۔
اور جہاں آئینی طور پر مفت ہے۔
وہاں ہزاروں خرچ کر کے،
بیٹی کا سکول میں داخلہ کروا دیا۔