ہمارے دوست جناب خالد شریف کا آج مشہور زمانہ وہ شعر یاد آ رہا ہے اور آج محسوس ہوا ہے کہ یہ شعر کتنا صادق آتا ہے فاروق تسنیم کی جدائی کے حوالے سے اور اس درد کا کوئی درماں بھی تلاش نہیں کیا جا سکتا ۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
احمد سلمان ربانی ہمیشہ نوید مسرت دیا کرتے ہیں ، لیکن آج شام کے بعد ان کی خبر نے ہمارے ہزاروں دوستوں کے دل ہلا کر رکھ دیے اور ربع صدی سے جس ہستی کے ساتھ میرا تعلق خاطر تھا آج وہ دبے پاؤں محفل رونق سے کوچ کر گئے انا للہ وانا علیہ راجعون۔
پھول وہ شاخ سے ٹوٹا کہ چمن ویران ہے
آج منہ ڈھانپ کے پھولوں میں صبا روئے گی
میرا ان کے ساتھ ربع صدی سے زیادہ کا تعلق تھا ، اور یہ تعلق اقتدار کا نہیں اقدار سے وابستہ تھا ۔ وہ جس زمانے میں محکمہ ء کسٹم میں پبلک ریلیشنز آفیسر تھے میرا کوئی تعلق نہیں تھا ، میرا تعلق ان کے اذکار رفتہ ہونے کے بعد شروع ہوا اور ڈاکٹر آصف محمود جاہ جو ہم دونوں کی محبوب شخصیت تھے اور آج بھی وہ ہمارے دل کے گلدستہ کا ایک نمایاں پھول ہیں ہماری ملاقاتیں کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کی تقریبات میں ہوتی رہیں ۔ اشفاق احمد فون کرتے اور ہم پہچ جاتے ۔ ڈاکٹر کیوان قدر خان ملزئیسے بات کرتے ہوئے روحانی مسرت محسوس کرتے ، جاوید نواز ، الطاف حسن قریشی ، محترمہ صباحت رفیق کے بارے میں آخری وقت تک دریافت کرتے رہتے ، محترم بلال صابر صاحب سے میں نے انہیں ملوایا تو پھر اس کے بعد وہ بلال صابر صاحب کی تحریک سے وابستہ ہو گئے اور حقیقت یہ ہے کہ پھر ان کے ساتھ جڑ گئے اور یہ تعلق ان کا تادم زیست رہا ، آخری تین سالوں میں وہ اپنی پیاری بیٹی آمنہ فاروق کی طبیعت کی خرابی کی شفا یابی کے لئیے دعاؤں اور ڈاکٹروں کی دواؤں کی نظر ہو گئے اور حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے بہت دکھ اٹھایا اور اپنی پیاری بیٹی آمنہ فاروق کے لیے تو وہ کیا کچھ نہیں کیا انہوں نے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا اللہ تعالی ہماری بیٹی آمنہ فاروق محترمہ بیگم صاحبہ اور ان کے سعادت مند بیٹے حسن فاروق کو صبر جمیل عطا فرمائے ہماری سب کی دعائیں فاروق تسنیم کے لیے صبح و شام رہیں گی اور ہماری ان کو جو چیز پہنچ سکتی ہے وہ صرف اور صرف قرآن پاک کی تلاوت ہی ان کے لیے سود مند ثابت ہوگی میری تمام دوست احباب سے استدعا ہے خاص طور پر ان کے بہت ہی قریبی دوست جناب بشیر احمد خان یوسف زئی جو ان کے جنازے میں لاہور سے ملتان تشریف لے گئے اور انہوں نے وقفے وقفے کے بعد مجھے باخبر رکھا اللہ تعالیٰ انہیں بھی صبر جمیل عطا کرے اور ہمارے سردار غلام مصطفیٰ میرانی صاحب اور ان کے ساتھی اور سارے اراکین تھنک ٹینک کو اللہ تعالی صبر جمیل عطا فرمائے وہ ہر ایک کے دل میں اتر جاتے تھے اور اس میں کوئی شک نہیں ایک دفعہ ان سے مل لینے کے بعد آدمی یہی سمجھتا تھا کہ فاروق تسنیم صرف اور صرف میرے ہیں ، تمام احباب فون کر رہے ہیں اور تعزیت کر رہے ہیں میں اپنی کمزوری اور بیماری کی وجہ سے اپنے ہمدم و دم ساز فاروق تسنیم کے سفر آخرت میں شریک نہ ہو سکا جس کا مجھے تا دم زیست قلق رہے گا ، یافتہ موٹیویشنل سپیکر جناب راؤ محمد اسلم خان ایک دفعہ ان کے گھر میں لے کر گیا تھا اور ملاقات ہوئی یہ میری ان سے آخری ملاقات تھی اور اس کے بعد راؤ صاحب کا رابطہ رہا اور وہ روزانہ مجھے بتلاتے تھے کہ آج بیٹی کی طبیعت بہتر ہے بہرحال فاروق تسنیم صاحب کو اللہ تعالیٰ اپنے جوار رحمت میں جگہ دے آمین ،
آسماں ان کی لحد پہ شبنم افشانی کرے
سبزہ ء نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
ایسے عظیم انسان روز روز پیدا نہیں ہوتے وہ ایک دیدہ ور انسان تھے اور لوگوں کے ساتھ مل کر ان کے دل میں اتر جانے کا فن جانتے تھےاور یہی وجہ ہے کہ آج ہزاروں دوست احباب سوگوار ہیں
دریں اثنا ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا ، رھبروں کے امام جناب خواجہ جمشید امام، دلوں کے مکیں جناب ریاض احمد احسان ، ممتاز صحافی سردار مراد علی خان ، پروفیسر ڈاکٹر کیوان قدر خان ملزئی ، حلقہ ارباب ذوق کے ہر دلعزیز سیکرٹری نواز کھرل ، جناب توقیر احمد شریفی، طبیہ کالج انجمن حمایت اسلام کے چیئرمین رضا کھرل ایڈوکیٹ ، عالمی مصور شفیق فاروقی ، ڈاکٹر وقار احمد نیاز ، اشفاق احمد ، فرحان یوسف، حسین مجروح اور جواں سال ماہر تعلیم فہد عباس نے دل کی اتھاہ گرائیوں سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے خوبصورت خیالات کا اظہار کیا ہے ، دنیا عاقل کی موت پر اور جاہل کی زندگی پر صبح قیامت تک آٹھ آٹھ آنسو بہاتی رہے گی وہ ایک دانا دوست اور دلوں میں رونق افروز رہنے والی بستی تھے
دوست ہر گام پہ ہر روز نئے ملتے ہیں
تجھ سا ہمدم و دم ساز کہاں سے لاؤں
صوتی اثرات سے معمور ہے ساری دنیا
تیری صورت تیری آواز کہاں سے لاؤں
جناب بشیر احمد خان یوسفزئی سے مشاورت کے بعد تعزیتی ریفرنس کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مرحوم کے دوستوں کو دعوت دی جائے گی اور وہ آپ کے بارے میں اظہار خیال فرمائیں گے، ممتاز ماہر تعلیم فہد عباس ذ یکاس سکول آف سسٹم میں فاروق تسنیم مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کر رہے ہیں تاریخ اور دن کے تعین کا بعد میں اعلان کیا جائے گا