پاکستان میں کئی طرح کی نئی کہانیاں فروخت کرنے کی خاطر ہر روز نت نئے اسلوب کے ساتھ بے شمار دانشور ٹیلی ویژن کی سکرین پر جلوہ گر رہتے ہیں ،ان کے تبصرے اور تجزیے کسی نہ کسی حوالے سے کسی ایک دھڑے کی حمایت یا مخالفت کا اثر ضرور رکھتے ہیں ،یہاں اکثریت کی جانبداری کا مظاہرہ ہو رہا ہے تو پھر یہ روز اک تازہ قصیدہ نئی تشبیب کے ساتھ سناتے کیوں ہیں ؟ ۔دوسری طرف پاکستان کو بچانے والی فوج ہے جس کی لا
زوال قربانیوں سے ہی امن اور آزدی کی نعمتیں میسر ہیں ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملکی سلامتی کے ساتھ معاشی ترقی سے عوام کی خوشحالی کی راہیں کھول دی ہیں ۔وطن کی آبرو پر جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کے سچ کو چھپانے کی کوشش کرنے والے ہی پاکستان کے حقیقی دشمن ہیں ، عوام کو گمراہ کرنے کیلئے زور دار طریقے سے جھوٹا پروپیگینڈا کیا جاتا ہے ،یہی ڈیجیٹل دہشتگردی ہے ۔
وطن دشمنوں کے سچ کو چھپانے کی واردات سے قوم کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ سچ کو جب پذیرائی نہیں ملتی تو پھر جھوٹ مقبولیت اختیار کرکے معتبر ہی ٹھہرے گا ۔ لیکن حقیقت میں جھوٹ بولنے والے بہت تلخ ہیں۔جھوٹ بولنے والے اس عہد میں جم کرمسلسل سچ کا مقابلہ کرتے ہیں ،جھوٹ پر قائم رہتے ہیں بلکہ مجھے تو جم کر جھوٹ بولنے والے یہ سب لوگ معاصر شاعر ظفر اقبال کے اس شعر سے بہت متاثر لگتے ہیں ،جس میں شاعر جھوٹ پر قائم رہنے والوں کو صاحب کردار ہونے کا اعزاز بخش رہے ہیں ،ظفر اقبال کہتے ہیں !
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفر
آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئے
جھوٹ اور فریب کی سیاست نے عوام کو دھوکہ دیا ،عوام کے سامنے آج بھی جھوٹ پر جھوٹ بولنے والے ریاکاری کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔زور دار طریقے سے جھوٹ کو معتبر بنانے والے بڑی ڈھٹائی کیساتھ عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے بھی جنہیں سکون نہیں ملا اب وہ نئی نسل کو اپنوں کے خلاف ہی میدان جنگ میں اتارنے کا گھناؤنا کھیل بھی کھیل رہے ہیں ،نوجوانوں کو سچ سے دور رکھتے ہوئے ریاست کے خلاف برسرپیکار کرنے کی سازشیں رچائی گئی ہیں ۔ذہنوں میں دشمنی ڈالنے کی خاطر گمراہ کن پروپیگنڈہ انتہائی منظم طریقے سے کیا جاتا ہے ،اسی عمل کو حب الوطنوں نے “ڈیجیٹل دہشتگردی “قرار دیا ہے جس کے خلاف آگاہی مہم چلائی گئی تو پھر سے دہشتگردی کی نئی لہر پھیلانے والے براہ راست میدان میں اتارے گئے یہ بھاری پتھر بھی بہرحال پاک فوج نے ہی عوام کی خوشحالی کے راستے سے ہٹانے کا اہتمام کیا ہے اس کام کو انجام دینے کے دوران پھر سے پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرنا شروع کر دیئے ،امن کے رستے اپنے لہو سے سنوارنے والی فوج نے ہی درحقیقت پاکستان کو بچایا ہے ۔بلاشبہ دنیا کی بہترین افواج میں سرفہرست پاک فوج نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ اسکی تعمیروترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے ۔لازوال قربانیاں دینے والی
پاک فوج، پاکستان کی شان اور پاکستانیوں کا فخرہے ۔پاک فوج نے ہر موڑ پر وطن سے والہانہ محبت کا مظاہرہ کیا ہے ۔یہ وہ فوج ہے جو اپنے وطن کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دینے کے ساتھ عالمی امن میں بھی اپنا حصہ سب سے زیادہ ڈال رہی ہے۔بے امنی سے دوچار خطوں میں امن و امان بحال کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے دستے فراہم کرنے والی افواج میں پاکستانی فوج کا نمبر دنیا بھر میں تیسرا ہے۔ملک کی معاشی ترقی کے لئے پاک فوج کا کردار مثالی رہا ہے ،سیاسی قیادت سے ملکر پاک فوج نے اسمگلنگ کی روک تھام کی ہے ۔ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرہ تنگ کیاگیا،بڑے مالیاتی فراڈیوں پر ہاتھ ڈالا گیا ،قبضہ گروپوں کے نیٹ ورک کے خلاف منظم کارروائی شروع کی گئی ،ہائوسنگ سوسائٹیز کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کرتے ہوئے لوٹ مار کرنے والے جعلسازوں کیخلاف آپریشنز شروع کئے گئے ،ملک ریاض سمیت بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا گیا۔خود احتسابی کا شفاف طریقہ کار سے انصاف کے نظر آنے کا پہلو بھی نمایاں ہوگیا ،گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا۔جس سے مہنگائی میں کمی واقع ہورہی ہے۔روپے کی قدر میں بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کا بلند ترین انڈیکس پاکس
تان کی بہترین معاشی پالیسی کا آئینہ دار ہے۔ان حالات میں جب معاشی استحکام سے عوام کی خوشحالی کی راہیں کھل رہی ہیں تو وطن دشمنوں نے گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے عوام کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے جال بچھا دیئے ۔سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈے سے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہی حقیقت میں دشمنوں کی جانب سے پاکستان کو برباد کرنے کا منصوبہ تھا ۔اسی سازش کا حصہ 9مئی کا سانحہ تھا ۔ملک دشمنوں اور انکے سہولت کاروں کی یہ سازش مگر پکڑی گئی۔پاک فوج نے ملک پر حملہ کرنے والوں کی سازش کچل دی، تاہم 9مئی کو ریاست پر حملے کے بعد سے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچانا اب وقت کا تقاضا ہے ،ریاستی اداروں کے خلاف نوجوانوں کو اکسانے والے ہی پاکستان کے حقیقی دشمن ہیں ،اگر اب بھی نوجوانوں کو گمراہ کرنے والوں کو نہ روکا گیا تو یہ اس عہد کا سب سے بڑا المیہ ہوگا ۔پاک فوج کے کردار پر انگلی اٹھانے والوں کو عبرتناک مثال نہ بنایا گیا تو پھر ملک میں شرپسندوں کے فتنوں کو روکنا محال ہو جائے گا ۔پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ڈیجیٹل دہشتگردوں سے اب نئی نسل کو بچائیں ،سچ پر غلبہ پانے والے جھوٹ کو مکمل طور پر بے نقاب کرتے ہوئے حقائق طشت از بام کرنا ہونگے ۔عوام کے دلوں میں پاک فوج کے خلاف غلط فہمیاں اور ادارے میں دراڑ ڈالنے والوں کی ہر سازش کچلنا ہوگی۔ سانحہ 9مئی کے بعد عوام کے دلوں