افریقی ملک نائیجیریا میں سونے کی کان گرنے سے درجنوں کان کن ملبے تلے تب گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سونے کی کان گرنے کا واقعہ ریاست نائجر میں رونما ہوا جہاں شدید بارشوں کی وجہ سے سونے کی کان کا ایک حصہ کان کنوں پر آگرا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کردیا گیا تھا اور ایک کان کن کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ ملبے تلے تاحال 30 کے قریب کان کن دبے ہوئے ہیں جن کی زندگیوں کو بچانے کیلئے تمام وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال بھی سونے کی کان گرنے کا واقعہ ہوا تھا جس کے بعد کان کنوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے شیرو علاقہ اور اس کے آس پاس ضلع میں کان کنی کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔