اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس اور شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں پیش قدمی شروع کر دی ہے جبکہ اسرائیلی طیاروں کی خان یونس اور شمالی غزہ کے مکانات پر بمباری سے خواتین بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوئے۔
ادھر رفح میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوجی آپریشن کے بعد تباہ شدہ جبالیا اور بیت حنون کے علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی لبنان سے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں درجنوں راکٹ فائر کردیے، اسرائیل کے سرحدی علاقے کریات شمونہ میں راکٹ حملوں سے مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
ادھر جرمنی میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں فلسطین کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین فلسطینی پرچم اور “نسل کشی کے دوران کاروبار نہیں” کا بینر اٹھا کر اسٹیج پر چڑھ گئے۔