روسی صدر پیوٹن دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن دو روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن آج کا دن بیجنگ میں گزاریں گے جس میں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی اور کئی سمجھوتوں اور دستاویز پر دستخط کیے جائیں گے۔

روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

پیوٹن یہ اہم دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب دونوں ممالک باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

پیوٹن کل ہاربن علاقے کا دورہ بھی کریں گے، واضح رہے کہ روسی صدر کی جانب سے دوبارہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔