سعودی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2 جون سے 20 جون تک بغیرحج پرمٹ اور ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سعودی شہریوں، مملکت میں مقیم غیرملکیوں اور وزیٹرز پر 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائےگا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق خلاف ورزی پر سعودی عرب سے بےدخلی اور مملکت میں دوبارہ داخلے پر بھی پابندی عائدکی جائےگی۔
سعودی وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہےکہ حج ضوابط اور ہدایات پر عمل کیا جائے تاکہ عازمین سلامتی اور آرام کے ساتھ مناسک حج ادا کرسکیں۔