اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کو اعلیٰ قانونی عہدیداروں کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے اشارے مل گئے ہیں۔
عالمی عدالتِ انصاف میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات جاری ہیں۔
عالمی عدالت انصاف کا پراسیکیوٹر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلیوی کے وارنٹ گرفتاری رواں ہفتے جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر وزیراعظم نیتن یاہو خوفزدہ اور غیرمعمولی دباؤ کا شکار ہیں۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہاکہ اسرائیل کواپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے، اسرائیلی قیادت کےوارنٹ جاری ہونےسے اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچےگا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ حماس غزہ کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے۔