غزہ کے معاملے میں نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں: امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، غزہ کے معاملے میں نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا غزہ میں خوراک اور ادویات کی مکمل رسائی ہونی چاہیے، امدادی تنظیم کی گاڑیوں پر حملہ اشتعال انگیزی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا اسرائیلیوں سےکہوں گا کہ اسرائیلی صرف جنگ بندی کا مطالبہ کریں، اگلے چھ آٹھ ہفتوں تک تمام خوراک اور ادویات تک مکمل رسائی کی اجازت دیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے عالمی دباؤ کی کوئی اہمیت نہیں، ہم نے رفح آپریشن کی تاریخ طے کر لی ہے، رفح آپریشن ہو کر رہے گا۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔