ویرات کوہلی بھارت کے فٹ ترین کرکٹر نہ رہے

فائل فوٹو

ویرات کوہلی بھارت کے فٹ ترین کرکٹر نہ رہے کیونکہ شبمن گل نے فٹنس میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کا یویو ٹیسٹ میں اسکور 18.7 آیا ہے جبکہ ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنا رزلٹ 17.2 بتایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کی تیاری کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں بھارتی کرکٹرز کے یویو ٹیسٹ لیے گئے تھے جس میں شبمن گل کا سب سے بہتر رزلٹ آیا۔

رپورٹس کے مطابق یویو ٹیسٹ میں کٹ آف لیول 16.5 اسکور رکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کا رزلٹ 16.5 سے 18 کے درمیان رہا جبکہ جسپرت بمراہ سمیت پانچ کرکٹرز کے یویو ٹیسٹ ابھی ہونا باقی ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اپنے یویو ٹیسٹ کا رزلٹ سوشل میڈیا پر بتایا تھا جس کے بعد بھارتی بورڈ نے زبانی طور پر کھلاڑیوں کو وارننگ دی تھی اور رزلٹ پوسٹ کرنے سے منع کیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment