سو لفظوں کی کہانی کرنی

شاہد کاظمی

جھگڑا معمول تھا،
محلے والوں کو بھی چخ چخ کی عادت ہو گئی،
آرام سے بات کرنا دونوں میاں بیوی بھول چکے تھے۔
ناجانے کب لہجے سخت ہو گئے،
یہ بھی بھول گئے کہ ان کے دو خوبصورت بچے ہیں۔
وقت گزرا۔۔۔۔
بچوں نے جیسا ماحول پایا، ویسے بدتمیز ہو گئے،
نا ماں کی سنتے، نا باپ کی سنتے،
محلے سے لڑائی جھگڑے کی شکایات بھی معمول بن چکا تھا۔
باپ غصہ کرتا ہے کہ بچے بدتمیز ہیں،
ماں تنک کر سارا الزام باپ کو دیتی ہے۔۔۔
دونوں بھول چکے کہ یہ ان کی کرنی کا ہی عکس ہے۔

Comments (0)
Add Comment